بھٹکل 7/اکتوبر (ایس او نیوز) آر این ایس ودیا نکیتن مرڈیشور کے پرائمری اور ہائی اسکول کے طلباء نے حال ہی میں منعقد ہونے والے مرڈیشور سرکل اوربھٹکل تعلقہ سطح پرتبھا کارنجی مقابلوں میں شاندار کامیابیاں درج کی ہے۔اور کچھ نے ضلع سطح تک پہنچ کر انعامات حاصل کیے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق مختلف زبانوں میں تقریری مقابلے، کوئز، ڈبیٹ، غزل گائیکی،ممکری، فی البدیہہ تقریر،بھجن، رنگولی، بھارت ناٹیم وغیرہ میں جن طلباء نے اول دوم اور سوم انعامات حاصل کیے ان کے نام اس طرح ہیں: پرکرتی سی نائک، سہاس کمار، پرکاش بھٹ، کے کے اننیا، چنتا یاجی، کارتھک شانبھاگ، رنجیتا ہیگڈے ، سمدری دیواڈیگا، فضا ارم ، رچنا راؤ، ارپیتا شیٹی ، نیریکشا پٹگار
اسکول انتظامیہ اور پرنسپال نے تمام کامیاب طلباء اور ان کی تربیت کرنے والے اساتذہ کی ستائش کرتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔